HADEES

٭افضل ایمان٭
حضرت معاز بن جبل ؓ نے سوال کیا کہ یا رسول اللہ !افضل ایمان کون سا ہے؟آپُ ﷺ نے فرمایا: (افضل ایمان یہ ہے کہ ) تو اللہ کے لے محبت کرے اور اللہ کے لئے بغض رکھے اور اپنی زبان کو اللہ کے ذکر میں لگائے رہے۔ عرض کیا کہ : ان کے علاوہ اور اکیا عمل کروں؟ فرمایا : لوگوں کے لئے اس چیز کو پسند کر و جو اپنے لئے پسند کرتے ہو اور ان کے لئے وہی چیز ناپسند کرو جو اپنے لئے ناپسند کرتے ہو۔
( رواہ احمد)
٭بندوں پر اللہ کا حق٭
فرمایا سرور کائنات ﷺ نے : کہ بے شک اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ بندے اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ بنائیں اور بندوں کا حق اللہ پر یہ ہے کہ اسے عذاب نہ دے جو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائے۔
( بخاری و مسلم عن معاذ ؓ)
٭تین چیزیں٭
جناب ِ نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ : جس شخص میں تین چیزیں ہواں اسے ایمان کی مٹھاس مل گئی :
(۱) اللہ اور اس کا رسول ﷺ اس کے لئے ہر چیز سے زیادہ پیارے ہوں۔
(۲) کسی بندے سے محبت ہو تو صرف اللہ ہی کے لئے ہو۔
(۳)اللہ تعالی نے اسے جب دوزخ سے بچا دیا تو اب کفر میں واپس جانے کو ایسا ہی برا جانتا ہو جیسے آگ میں ڈالے جانے کو برا سمجھتا ہے۔
(بخاری و مسلم عن انسؓ